سندھ میں سیلاب سے نقصانات کا تخمینہ34ارب تیرہ کروڑ سے تجاوز
کراچی (انتخاب نیوز) حالیہ سیلاب سے سندھ کے پرائمری ہیلتھ اسٹرکچر سسٹم کو شدید نقصان پہنچنے کا انکشاف، صوبے کے1091مراکز صحت مکمل یا جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں،ہیلتھ سسٹم کو پہنچنے والے نقصانات کی رپورٹ سندھ حکومت کو ارسال کردی گئی، سیلاب سے نقصانات کا تخمینہ چونتیس ارب تیرہ کروڑ سے زائد لگایا گیا ہے، وزارت قومی صحت کے ذرائع کے مطابق سیلاب سے سندھ کا پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم شدید متاثر ہوا ہے، سندھ میں سیلاب سے 1091مراکز صحت کو مکمل یا جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے،جس کا تخمینہ 34ارب 13کروڑ روپے لگایا گیا ہے،رپورٹ کے مطابق سندھ میں سیلاب سے 125مراکز صحت مکمل تباہ ہوچکے ہیں جبکہ 966مراکز صحت کو جزوی نقصان پہنچا ہے،سندھ میں سب سے زیادہ 247مراکز صحت سکھر میں متاثر ہیں، سکھر میں سیلاب سے 247حیدر آباد میں 205 مراکز صحت متاثر ہوئے،لاڑکانہ میں سیلاب سے 212، میرپور خاص 236،،شہید بینظیر آباد 163جبکہ کراچی میں سیلاب سے 28مراکز صحت متاثرہ ہیں، سکھر میں 230مراکز صحت جزوی، 17مکمل تباہ ہوئے ہیں، حیدر آباد میں 183مراکز صحت جزوی جبکہ 22مکمل طور پر تباہ ہوگئے،رپورٹ کے مطابق لاڑکانہ میں 199مراکز صحت جزوی اور 13مکمل تباہ ہو چکے ہیں، میرپور خاص میں سیلاب سے 171مراکز صحت جزوی اور 65 مکمل تباہ ہوئے ہیں،شہید بینظیر آباد میں 156مراکز صحت جزوی اور7مکمل تباہ ہوگئے، سیلاب سے کراچی میں 27مراکز صحت جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ ایک مرکز صحت مکمل تباہ ہوچکا ہے۔


