ملتان،بیگ میں چھپی ہیروئن دوحہ لے جانے کی کوشش ناکام

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)ایئر پورٹ سکیورٹی فورس(اے ایس ایف)کے عملے نے ملتان ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دوحہ جانے کے لیے پہنچنے والے مسافر کے قبضے سے ہیروئن برآمد کر لی۔اے ایس ایف کے ترجمان کے مطابق مسافر شبیر احمد نے ہیروئن بیگ کی تہہ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات کی نشاندہی کی۔تلاشی کے دوران بیگ کی تہہ سے 1 اعشاریہ 881 کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے اس کی دوحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں