امپورٹڈ حکومت نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، فرخ حبیب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیانمیں فرخ حبیب نے کہاکہ عمران خان کیساتھ پاکستان کی عوام بھرپور انداز سے کھڑی ہے ، امپورٹڈ حکومت نے کمر توڑ مہنگائی، بجلی کے بلوں میں اضافہ، معیشت کی تباہی، صنعتوں کی بربادی ، بیروزگاری میں اضافہ کرکے عوام کو مایوسی کے سوا 5 ماہ میں کچھ نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ اب پھر ایک بار پھر ہمیں عمران خان کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں