پاکستان میں کلائمٹ چینج کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوئی، ترک سفیر
کوئٹہ (انتخاب نیوز) پا کستان میں متعین ترک سفیر محمد پیکاسی (Mehmet Pacaci) نے کہا ہے کہ ترک حکومت اور عوام مشکل کی اس گھڑی میں پا کستان کے ساتھ ہے، پاکستان میںکلائمٹ چینج کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے جس کے با عث قیمتی انسانی جا نوں کے ضیا ع سمیت آبا دیوں اور انفرا سٹریکچرکو بھی وسیع پیمانے پر نقصان پہنچا ہے ،ترک حکومت اور عوام ریسکیو اور ریلیف کے بعد بحالی میں بھی پا کستانی بھا ئیوں کی مدد کا سلسلہ جا ری رکھے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کو ئٹہ میں ترک حکومت اور عوم کی جا نب سے بلو چستان کے سیلا ب زدگا ن کے لئے بھیجے گئے امدادی ساما ن کی حوالگی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔تقریب سے قائمقام گورنر بلو چستان جا ن محمد جما لی ، صو بائی مشیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیا ءاللہ لا نگو و دیگر نے بھی اظہا ر خیا ل کیا ۔تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے ترک سفیر کا کہنا تھا کہ سفیر محمد پیکا سی(Mehmet Paçaci)کہنا تھا کہ ہم پا کستان میں حا لیہ طو فا نی با رشوں اور سیلا ب کے پہلے روز سے ہی مو جو د تھے بلکہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوانکی خصوصی ہدایت پر پا کستان کے سیلا ب متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف سرگر میوں میںحصہ لیا یہی نہیں ترک حکومت اورعوام نے یہاں کے سیلا ب متاثرین کے لئے عطیات اکھٹے کر کے انہیں کا رگر ٹرین کے ذریعے روانہ کیا مجھے خوشی ہے کہ بھیجے گئے سامان سے متاثرین کو ریلیف ملے گا انہوں نے مہمان نوازی پرقائمقام گورنر اور صو با ئی حکام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ترک حکومت اور عوام نا صرف ریسکیو اور ریلیف کے مرحلے میں پا کستانی عوام کے ساتھ ہے بلکہ متاثرین کی بحالی میں بھی ہم ان کے شانہ بشانہ رہے گے ۔ انہوں نے کہا کہ پا کستان میں حالیہ با رشوں اور سیلا بی صورتحال سے 1500افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں بلکہ بڑی تعداد میں لو گ بے گھر بھی ہو ئے ہیں سیلا ب سے سڑکوں کا نیٹ ورک اور ما ل مویشی بھی بری طرح متاثر ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ ترک حکومت اور عوام کی جا نب سے بھیجے گئے امدادی سامان ان کی پا کستانی عوام سے دلی محبت کا ثبوت ہے ان کا کہنا تھا کہامدادی سامان سے لدے 25ویگن روانہ کئے جا چکے ہیں بلکہ 10مزید ٹرینیں بھی روانہ کی جا رہی ہےں جن میں خیمے، اشیا ئے خورد و نو ش ،ادویات و دیگر شامل ہیں انہوں نے کہا کہ ہم روز اول سے پا کستانی حکومت ،این ڈی ایم اے ، پی ڈی ایم اے ضلعی انتظامیہ ، پا ک فوج و دیگر کے ساتھ ریسکیو اور ریلیف کی سر گر میاں جا ری رکھے ہو ئے ہیں۔آخر میں قائمقام گورنر بلو چستان جا ن محمد جما لی کی جا نب سے ترک سفیر کو یا د گا ری شیلڈ پیش کیا گیا ۔


