بلوچستان اسمبلی اجلاس، تین مسودات قوانین متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں تین مسودات قوانین متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد کرد ئےے گئے ۔ پیر کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹرربابہ بلیدی نے بلوچستان لینڈ ریونیو (ترمیمی )اور بلوچستان پارٹنرشپ ( ترمیمی)جبکہ پارلیمانی سیکرٹری خلیل جارج نے بلوچستان ڈرگز (ترمیمی) مسودات قوانین کو بلوچستان صوبائی اسمبلی کے قواعد انضباط کار کے تقاضوں سے مستشنیٰ قرار دینے کیلئے ایوان میں پیش کیا تاہم ایوان میں اراکین کی اکثریتی رائے سے تینوں قوانین کو متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد کردیا گیا جبکہ قائم مقام اسپیکر نے رولنگ دی کہ محکمہ صحت کی قائمہ کمیٹی میں اگر بلوچستان ڈرگز ترمیمی قانون کے حوالے سے کوئی رکن جانا چاہئے تو وہ جاسکتاہے بعد ازاں انہوں نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس جمعرات کی سہ پہرتین بجے تک کیلئے ملتوی کردیا۔ علاوہ ازیں بلوچستان اسمبلی کے رواں سیشن کے لئے پینل آف چےئر مین کا اعلان کردیا گیا۔ پیر کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں قائم مقام اسپیکر نے ارکان اسمبلی میر ظہوربلیدی ،قادر علی نائل ، عبدلواحد صدیقی ،احمد نواز بلوچ پر مشتمل پینل آف چیئرمین کا اعلان کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں