میر مرتضیٰ بھٹو کے یوم وفات پر 70 کلفٹن پر چراغاں
کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی ش ب ضلع جنوبی کی میزبانی میں میر مرتضیٰ بھٹو اور دیگر ساتھیوں کی وفات کے دن کی مناسبت سے انکی جائے وفات نزد 70 کلفٹن پر چراغاں کیا گیا اور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا مانگی گئی۔ اس موقع پر سینٹرل کمیٹی کے رکن مولا بخش مولی، سلیم صالح بوزدار، ممبر سندھ کونسل کراچی ڈویژن کے صدر غلام نبی گبول، ضلع جنوبی کے صدر عطا عمرانی، سینئر نائب صدر نعیم بگٹی، عارف کھوکھر، کامریڈ عزیز، نعیم رحمانی، شکور بلوچ، آغا صدیق، عارف عزیز، رشید بلوچ اور دیگر رہنماﺅں نے شرکت کی۔
Load/Hide Comments


