شہباز شریف کی سفارتی کامیابیوں نے فتنہ خان کو تڑپا کر رکھ دیا ہے ،مریم نواز
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے ایک بار پھر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کے تیر چلا دیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے مخالفین نے ان کے خلاف ظلم و انتقام کی ہر حد پار کرلی، مخالفین نے انھیں مٹانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی، مخالفین کی اس سے بڑی سزا کیا ہوگی کہ وہ نواز شریف کو پھر ملکی سیاسی نقشہ ترتیب دیتے دیکھ رہے ہیں۔سابق وزیر اعظم عمران خان پر تنقید رتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ فتنہ خان کی وزیر اعظم شہباز شریف کے بارے میں بے تکی باتیں پتہ دے رہی ہیں کہ شہباز شریف اور پاکستان کو بیرونی دنیا سے جو سفارتی کامیابیاں ملی ہیں اس نے فارن فنڈڈ ایجنٹ کو تڑپا کر رکھ دیا ہے۔مرکزی نائب صدر ن لیگ نے مزید لکھا کہ ڈالر آخر حلال بھی تو کرنے ہیں ، اسی حسد کی آگ میں جلتے رہنا اب اس کا مقدر ہے۔


