گجرات، سیشن کورٹ میں فائرنگ سے پیشی پر آیا قیدی جاں بحق، پولیس اہلکارسمیت2زخمی

گجرات(مانیٹرنگ ڈیسک)گجرات کی سیشن کورٹ کے احاطے میں فائرنگ سے پیشی پرآیا قیدی جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار اور ایک قیدی زخمی بھی ہوگیا۔پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، ابتدائی تفتیش میں واقعہ پرانی دشمنی کا لگتا ہے۔دوسری جانب عدالت کےاحاطے میں قتل پر وکلا برادری کی جانب سے احتجاج جاری ہے اور انہوں نے عدالتی امورکا بھی بائیکاٹ کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں