پی ٹی آئی لانگ مارچ کیلئے پولیس، رینجرز اور ایف سی کے 30 ہزار اہلکار طلب
راولپنڈی (انتخاب نیوز) اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ یا دھرنے کیلئے صوبوں سے پولیس، رینجرز اور ایف سی کے 30 ہزار اہلکار مانگ لیے۔ پنجاب سے 20 ہزار، خیبر پختونخوا سے پولیس کے 4 ہزار اور 6 ہزار رینجرز نفری مانگی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس، ایف سی اور رینجرز کے علاوہ سیکڑوں کنٹینرز بھی لگائے جائیں گے اور داخلی راستوں پر کنٹینرز کے ساتھ خندقیں بھی کھودی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق اضافی آنسوگیس کے شیل اور آنسوگیس پھینکنے والے ڈرونزبھی منگوائے جائیں گے۔ ایف سی کے تین ہزار اہلکار اسلام آباد پہنچ بھی گئے ہیں، تاہم پنجاب اور خیبر پختونخوا نے ابھی تک نفری دینے کا فیصلہ نہیں کیا۔
Load/Hide Comments


