اوتھل میں بجلی پر فیول ایڈجسٹمنٹ ریلیف اور سیلز ٹیکس ختم کیے جائیں،زمیندار ایکشن کمیٹی

اوتھل (انتخاب نیوز) زمیندار ایکشن کمیٹی لسبیلہ اوتھل بلوچستان کے مرکزی عہدیداروں سردار امام بخش مانڈڑہ علی محمد ابوبکر اور دیگر نے کہا ہے کہ حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے فصلات اور باغات مکمل طور پر تباہ وہ چکے ہیں زمینداروں اربوں روپے کے مقروض ہو گئے آج تک ہمیں کسی قسم کا ریلیف نہیں ملا ہے بجلی ٹیکس فیول ایڈجسمنٹ اور سیلز ٹیکس کو ختم کرکے ہمیں ریلیف فراہم کی جائے یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ پوراصو بہ سیلاب کی زد میں آیا تھا۔25 جولائی ضلع لسبیلہ سب سے پہلے متاثر ہوا، جس میں تمام زمینیں پر دہوگئی فصلیں تباہ ہوگئی مال مویشی سیلاب کی نظر ہو گئے آج تک ہمارے دکھوں کا کوئی ازالہ کر سکا۔ ضلعی انتظامیہ نہ صوبائی گورنمنٹ ہمارے نقصانات کا کوئی از الہ نہیں کیا انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال یہ ہے کہ کسان بے حال ہیں آئے ہوئے سیلاب کی وجہ اربوں روپے کا نقصان ہوا زمیندار مقروض ہو گئے ابھی آنے والے فصل گندم لگانے کے قابل نہیں رہا گندم فصل لگانے کے لیے مالی مدد کی جائے تا کہ زمیندار اپنا فصل لگانے کے قابل رہے ہم گزارش کرتے ہیں انہوں نے وزیراعظم پاکستان آرمی چیف گورنر بلوچستان وزیراعلی بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان سمیت دیگر اعلی حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ موجود و صورتحال ہمارے ضلع کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے اس میں بجلی کے ٹیکس لگائے گئے ہیں فیول ایڈ جسمنٹ ٹیکس سیل ٹیکس لہتذا ان کو ختم کیا جائے اور نقصانات کا ازالہ کیا جائے زمینداروں کے قرضے معاف کیلئے جائیں ہم امید کرتے ہیں کہ آنے والے کا 12مہینے کے لئے ہمیں ریلیف دیا جائے تا کہ ہم سمبل سکے اعلی احکام سے کہ ہماری اپیل پر عمل کیا جائے گا اور ہماری فریاد کو سنی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں