عمران خان ملک میں فساد کرانا چاہتے ہیں، بتائیں ایکس وائی کون ہے؟ جاوید لطیف

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر اورمسلم لیگ(ن)کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عمران خان بتائیں ایکس وائی کون ہے اور وہ کن کو فون کر رہے ہیں؟،عمران خان تمام حدیں پھلانگ چکے، پاکستان کو سری لنکا بنانے کے لیے آئی ایم ایف کو خط لکھتے ہیں،اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ پاکستان کے اندر ان دنوں عجیب کھیل کھیلا جا رہا ہے، ملک میں پلاننگ سے فساد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔جاوید لطیف نے کہا کہ ہر ادارے پر حملے کی کوشش کی جا رہی ہے، عمران خان پاکستان کو سری لنکا بنانے کے لیے آئی ایم ایف کو خط لکھتے ہیں۔ا نہوں نے مزید کہا ہے کہ عمران خان تمام حدیں پھلانگ چکے، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اداروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، عمران خان اداروں کو دباؤ میں لانے کے لیے واویلہ کرتے ہیں۔ میاں جاوید لطیف نے کہاہے کہ اینٹی کرپشن کا ڈی جی اس لیے تبدیل کرتے ہو کہ وہ آپ کے ذاتی انتقام میں حصہ دار نہیں بنتا۔رہنما ن لیگ جاوید لطیف نے خود پربنائے جانے والے مقدمے پرجوڈیشل کمیشن بنانے کی تجویز بھی دے دی اور کہا کہ انہوں نے عمران کا کوئی کلپ توڑ مروڑ کر پیش نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں