پنجگور، ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے دسویں جماعت کا طالبعلم قتل
پنجگور (انتخاب نیوز) پنجگور سندے سر میں رہزنی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوﺅں نے فائرنگ کرکے دسویں جماعت کے طالب علم کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق مشتبہ ولد پرویز گھر سے سکول جارہے تھے کہ ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر ان سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی مذاحمت کرنے پر ڈاکووں نے ان پر فائرنگ کردیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے اسپتال منتقل کرنے کے دوران وہ زندگی کی بازی ہارگئے اسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردیاگیا ایس ایچ او سٹی امیرجان بلوچ کے مطابق واقعہ کے بعد تین مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے ۔
Load/Hide Comments


