بلوچستان اسمبلی اجلاس، ٹرانس جینڈر بل پر بحث کے دوران بجلی کی آنکھ مچولی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان صوبائی اسمبلی ٹرانس جینڈر پرسن پروٹیکشن آف رائٹس ایکٹ سے متعلق قرارداد کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری رہی ،جبکہ اسمبلی مائیک نے بھی اچانک کام چھوڑدیا ،گزشتہ روز جمعیت علماءاسلام کے رکن صوبائی اسمبلی اصغر علی ترین کی جانب سے وفاقی حکومت کی جانب سے ٹرانس جینڈر پرسن پروٹیکشن آف رائٹس ایکٹ 2018سے متعلق قرارداد پیش کی محرک اور اراکان اسمبلی کی جانب سے بحث کے دوران نہ صرف بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا بلکہ اسمبلی مائیک نے بھی اچانک کام چھوڑ دیا جس کے بعد قائمقام اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 24ستمبر تک کیلئے ملتوی کردیا۔
Load/Hide Comments


