حکومت میں شمولیت کی دعوت نہیں دی، اپوزیشن میں رہ کر خدمت کریں گے، نصر اللہ زیرے

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پشتونخوامیپ کے رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرے نے کہاہے کہ مجھے حکومت میں شمولیت کی کسی نے دعوت نہیں دی، اپوزیشن میں رہ کر عوام کی نمائندگی کریں گے۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اپوزیشن کواپنے دور حکومت میں دیوار سے لگا دیا تھا، جمعیت علماءاسلام کی صوبائی حکومت میں شمولیت انکی پارٹی کا فیصلہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نصر اللہ زیرے نے کہا کہ عمران حکومت کے خاتمے کے بعد اپوزیشن کے اکثر جماعتیں اقتدار میں آئیں، تاہم سابق وزیراعلیٰ نے اپوزیشن پر بکتر بند گاڑیاں چڑھائیں، انہیں جیل میں بھی ڈالا، جب انکا تاریک دور حکومت ختم ہوا اب اگر اپوزیشن میں سے حکومت میں کوئی شامل ہونا چاہتا ہے تو ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں میں اپوزیشن میں رہ کر اپنے عوام ولوگوں کی خدمت جاری رکھوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں