ایران میں بڑھتے احتجاج، انٹرنیٹ سروسز معطل، صارفین کی رسائی بند

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز کو حالیہ احتجاجوں کے سلسلے میں بند کردیا گیا۔ ایران میں انٹرنیٹ کی دوسرے سروسز پہلے سے ہی بند ہیں۔ ایران میں گزشتہ کئی دنوں سے مہسا ایمنی کی ہلاکت کے بعد سے احتجاجوں کا ایک سلسلہ شروع ہوا ہے جس سے تشدد کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ان احتجاجی سلسلوں کو روکنے اور دنیا تک ان کی رسائی ناممکن بنانے کیلئے ایران کی حکومت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سروسز بند کردی ہیں۔ کچھ علاقوں میں محدود سطح تک انٹرنیٹ پائی جاتی ہے مگر زیادہ تر حصوں میں معطل ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں