رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہوگا، محکمہ موسمیات

لاہور (انتخاب نیوز) رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہوگا۔ جزوی سورج گرہن کا آغاز پاکستان میں دوپہر 1 بج کر 58 منٹ پر ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 25 اکتوبر کو سورج کو جزوی گرہن لگے گا جو 4 بجے عروج پر ہوگا۔ پاکستان میں جزوی سورج گرہن نظر نہیں آئے گا۔محکمہ موسمیات کا اس حوالے سے مزید بتانا ہے کہ جزوی سورج گرہن کا اختتام 6 بج کر 2 منٹ پر ہوگا۔یورپ، ایشیا ءکے مغربی حصے، شمالی افریقہ اور مشرق وسطی میں سورج گرہن دیکھا جاسکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں