خیبر پختونخوا کی جامعات کے برطرف ملازمین کا بنی گالا میں دوسرے روز بھی دھرنا
اسلام آباد (انتخاب نیوز) خیبر پختونخوا کی جامعات کے برطرف ملازمین نے دوسرے روز بھی بنی گالا میں احتجا جی د ھرنا جاری رہا۔خیبر پختونخوا کی جامعات سے نکالنے گئے ملازمین نے دوسرے روز بھی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے گھر کے باہر احتجاج کیا۔مظاہرین نے کہا کہ جب تک ہمیں بحال نہیں کیا جاتا دھرنے سے نہیں اٹھیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خیبرپختونخوا میں ہمارے ساتھ نا انصافی کا نوٹس لیں۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی ماڈل ایکٹ کے تحت ہزاروں عارضی ملازمین کو برطرف کیا گیا ہے جبکہ برطرف ملازمین میں 12سال ملازمت کے حامل افراد بھی شامل ہیں۔
Load/Hide Comments


