شاہنواز امیرکی تیسری بیوی کا قتل، نئی معلومات سامنے آگئیں

اسلام آباد (انتخاب نیوز) سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز سے متعلق نئی معلومات سامنے آ گئی ہیں،ذرائع کا بتانا ہے کہ ملزم شاہنواز اور مقتولہ سارہ کا 18 جولائی کو چکوال میں نکاح ہوا تھا، ملزم شاہنواز کسی بھی قسم کا کاروبار یا نوکری نہیں کرتا تھا اور وراثتی دکانوں کے کرائے پر زندگی گزار رہا تھا۔ ملزم شاہنواز کی پہلی بیوی نے شادی کے چند دن بعد ہی علیحدگی اختیار کر لی تھی جبکہ شاہنواز کی دوسری بیوی بھی شادی کے 6 ماہ بعد اسے چھوڑ گئی تھی۔ملزم شاہنواز نے اے لیول میں مسلسل فیل ہونے پر تعلیم ادھوری چھوڑی تھی اور پہلی دو بیویوں کی ملزم شاہنواز کو چھوڑنے کی وجہ گھریلو ناچاقی اور لڑائی جھگڑے تھے۔ مقتولہ سارہ کے خاندان کو حال ہی میں اس کی شادی کا معلوم ہوا تھا، مقتولہ سارہ اور شاہنواز کی باضابطہ شادی اور رخصتی کی بات دونوں خاندانوں میں چل رہی تھی۔دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ مقتولہ سارہ کے والد کینیڈا سے پاکستان پہنچ گئے ہیںیاد رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد کے فام ہاو¿س میں ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اپنی اہلیہ سارہ کو قتل کر دیا تھا۔اور اس سلسلہ میں پولیس کی ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں