ناظم جوکھیو قتل کیس، مقتول کے ورثاءنے صلح نامہ عدالت میں جمع کروادیا

کراچی (انتخاب نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی اور ان کے 7 ملازمین ناظم جوکھیو قتل کیس میں تبدیلی آئی ہے جہاں ان کے قانونی ورثا نے مبینہ طور پر عدالت سے باہر معاملات طے پانے کا صلح نامہ جمع کروایا، جس کے تحت اللہ کے نام پر مبینہ قاتلوں کو معاف کر دیا گیا۔مقتول کے قانونی ورثا کی جانب سے عدالت میں جمع کروائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ناظم جوکھیو کے قانونی ورثا کی ملزمان کے ساتھ صلح ہوگئی ہے لہٰذا فریقین کی جانب سے درخواست جمع کروائی ہے کہ عدالت ملزمان کو بری کردے۔اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ قانونی ورثا نے ملزمان کو معاف کر دیا ہے اور اللہ کے نام پر دیت بھی معاف کردی ہے، درخواست میں بتایا گیا کہ ناظم جوکھیو کی والدہ اور ان کی بیوہ نے دستخط کردیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں