تائیوان کی فوجی امداد کی بات کرکے واشنگٹن آگ سے کھیل رہا ہے،ر وسی وزیر خارجہ

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) نیویارک میں اقوام متحدہ کے 77 ویں جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر اپنے خطاب میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ تائیوان معاملے پر واشنگٹن آگ سے کھیل رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی وزیر خارجہ نے اپنے خطاب میں یوکرین جنگ کے تناظر میں روس پر مغربی پابندیوں اور تائیوان معاملے پر امریکی مقف کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تائیوان کی فوجی امداد کی بات کرکے واشنگٹن دراصل تائیوان معاملے پر آگ سے کھیل رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں تائیوان کی فوجی مدد کے امکان پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ کسی غیر معمولی حملے کی صورت میں امریکی افواج یقینی طور پر تائیوان کا دفاع کریں گی۔ دوسری جانب گزشتہ ہفتے ہی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے چین کی ون چائنا پالیسی کی مکمل حمایت اور امریکی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم آبنائے تائیوان پر سیٹلائٹس کے ذریعے امریکی حکام کی اشتعال انگیزیوں کی شدید الفاظ میں مذمت اور چین کی ون چائنا پالیسی کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکا اور چائنا کے درمیان تائیوان معاملے پر پیدا ہونے والی کشیدگی امریکی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے بعد شدت اختیار کرگئی تھی، جس کے بعد چین کی جانب سے آبنائے تائیوان میں فوجی مشقوں کا آغاز کردیا گیا تھا۔ دوسری جانب ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے یوکرین پر حملے سے قبل روسی اور چینی صدور کے درمیان لامحدود پارٹنرشپ کے اعادے کے ساتھ ساتھ دونوں رہنماں کے درمیان مغرب کے خلاف مضبوط تعاون کے عزم کا اظہار کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں