ہرنائی میں کوئلے کے ٹرکوں پر فائرنگ تخریبی اقدامات ہیں، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ

کوئٹہ (آن لائن) نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے بیان میں ضلع ہرنائی کے خوست میں گزشتہ رات کوئلے کے ٹرکوں پر فائرنگ کے تخریبی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے تخریب کاروں کیخلاف قانونی کارروائی کرنے اور خوست دھرنا کمیٹی کی مطالبات کے احکامات جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور خوست دھرنا کمیٹی کی اپیل پر 27ستمبر کو خوست میں پہیہ جام ہڑتال اور 29ستمبر کو صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا کی مکمل حمایت کرتے ہوئے تمام کارکنوں کو تاکید اور عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ پڑتال کو کامیاب اور اسمبلی کے سامنے دھرنا میں بھرپور شرکت کرے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع ہرنائی میں جاری بھتہ گیری ریاستی اداروں کی سرپرستی اور مرضی کے بغیر ناممکن ہے، ضلع کے تمام عوام میں بھی یہ تاثر عام ہے اور ان کی رائے بھی یہی ہے۔ لہذا حکومت اور حکام بالا اس سلسلے میں اپنی آئینی و قانونی ذمہ داریوں کو پوری کرتے ہوئے خوست دھرنا کمیٹی کے تسلیم شدہ مطالبات کے احکامات جاری کرے اور بھتہ گیری کو ختم کر کے عوامی آبادی سے سیکورٹی فورسز کے مورچے اور کیمپ ہٹائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں