کورونا کیخلاف لڑنے والے طبی عملہ کی خدمات پر قوم کو فخر ہے سردار صالح بھوتانی


کوئٹہ: صوبائی وزیر بلدیا ت سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز سمیت ہیلتھ کئیر عملہ کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں انکی خدمات پر قوم کو فخر ہے، کورونا وائرس کی وباء کے خلاف قوم کو متحد ہوکر مقابلہ کرنا ہوگا، ڈاکٹرز اور عملے کو سہولیات کی فراہمی جاری رکھیں گے، یہ بات صوبائی وزیر بلدیات کے پی آر او عرفان مری نے صوبائی وزیر بلدیات سردارمحمد صالح بھوتانی کے توسط سے نے ہیل ایڈ فاونڈیشن اور ڈاؤ 97 فاونڈیشن کراچی کی جانب سے فراہم کردہ 300 کورونا وائرس حفاظتی کٹس صوبائی سنڈیمن ہسپتال کوئٹہ کے مختلف شعبہ جات کے ڈاکٹر ز میں انکے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کی نگرانی میں تقسیم کرنے کے موقع پر سردار محمد صالح بھوتانی کا پیغام پڑھ کر سناتے ہوئے کہی۔انہوں نے صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف ڈاکٹرز فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں انکی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے داکٹرز اور عملے کو کٹس فراہم کرنے کا مقصد اس جہاد میں انکی مدد کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ فرنٹ لائن فائٹرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں پوری قوم کو ڈاکٹرز پر فخر ہے امید ہے کہ یہ وباء جلد از جلد ختم ہو اور ہم پھر سے عام زندگی گزار سکیں انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ عوام زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے گھروں میں رہیں اور بوقت ضرورت باہر جاتے وقت ماسک کا استعمال یقینی بنائے