نوشکی، ایف سی کے قافلے پر خودکش حملے میں 3 جوانوں سمیت 5 افراد شہید، آئی ایس پی آر

مانیٹرنگ ڈیسک

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے دہشت گردوں نے آج صبح نوشکی کے مقام پر ایف سی کے قافلے پر بارودی مواد کا دھماکا اور خود کش حملہ کیا،ترجمان فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ضلع نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے کے نتیجے میں 5 افراد شہید ہوگئے، شہدا میں 3 سیکیورٹی اہلکار اور 2 شہری شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شہدا میں حوالدار منظورعلی، حوالدار علی بلاول، نائیک عبدالرحیم شامل ہیں جب کہ سیکیورٹی فورسز نے حملہ آور دہشت گردوں کے خلاف فوری موثر جوابی کاروائی کی۔ترجمان فوج نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنیس آپریشن شروع کر دیا ہے جب کہ فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں