بلوچستان میں کرپشن، اسلام آباد کے بااثر شخص کے بھائی کو گرفتار کیا جائے، عارف محمد حسنی

کوئٹہ (آن لائن) رکن صوبائی اسمبلی عارف جان محمد حسنی نے کہاہے کہ بلوچستان میں کرپشن کیلئے اگر اسلام آباد کے بااثر شخص کے بھائی کو گرفتار کیا جائے تو کروڑوں روپے کی کرپشن ثابت ہوگی ،گزشتہ 11مہینے میں میرا حلقہ انتخاب چاغی میں تمام کام روک دیئے گئے ،وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا شکر گزاروں جنہوں نے میرے حلقے کے تمام کام دوبارہ شروع کرالیں ،انہوں نے کہاکہ ایک پاور فل شخصیت کے کہنے پر ہمسایہ ملک کے بارڈر سے تیل کا کام چند لوگوں کو اجازت ہیں جبکہ باقی عوام کو اجازت نہیں ،اس لئے وہاں جھگڑا ہوگیا اس کی بھی تحقیقات کی جائے ،جس پر صوبائی وزیر خوراک عبدالرحمان کھیتران نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ چیئرمین سینیٹ کا منتخب ہونا بلوچستان کیلئے اعزاز ہے تاہم چاغی میں عارف جان محمد حسنی اور صادق سنجرانی کے اختلافات ہیں ،ہم مشورہ دیتے ہیں کہ وہ آپس میں بیٹھ اپنا مسئلہ حل کریں ،جس پر عارف جان محمد حسنی نے کہاکہ سینیٹر عبدالقادر سے پوچھا جائے کہ انہوں نے 10ارب روپے کس کو دیئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں