عمران خان معافی مانگنے خاتون جج زیبا چوہدری کے پاس پہنچ گئے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چئیرمین تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) جج زیبا چوہدری سے معذرت کرنے کے لئے عدالت پہنچے تاہم ان کی عدم موجودگی کے باعث واپس روانہ ہوگئے۔پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان اپنے وکیل کے ہمراہ ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کی عدالت پہنچے تاہم معزز جج عدالت میں موجود نہیں تھیں۔عمران خان نے ریڈر سے دریافت کیا کہ آپ نے بتایا ہے کہ میں آیا ہوں اور ان سے معذرت کرنا چاہتا ہوں۔ جج زیبا چوہدری کی عدم موجودگی کے باعث عمران خان واپس روانہ ہوگئے۔اس قبل عمران حان ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کے عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمے میں عمران خان کی ضمانت منظور کرلی۔جج ظفر اقبال نے استفسار کیا کہ کیا عمران خان پرالزام صرف ایما کا ہے۔ پراسیکیوشن نے ایماءکی حد تک شواہد پیش کرنے ہیں۔کیا ایماءکی حد تک آپکے پاس کوئی شواہد ہیں؟ عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ کہا کہ لفظ ایما صرف لفظ کی حد تک ہے۔


