اسلم بھوتانی نے جاوید جبار کی این ایف سی میں تقرری کے خلاف آئینی درخواست پر دستخط کردئیے

حب:رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے جاوید جبار کی این ایف سی میں تقرری کے خلاف آئینی درخواست پر دستخط کردئیے جلد انکے وکیل عدالت پٹیشن دائر کرینگے اس حوالے سے بتایا جاتا ہے وفاق میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے حمایتی بلوچستان سے منتخب آزاد رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے قومی مالیاتی کمیشن میں غیر بلوچستانی جاوید جبار کی بلوچستان سے نمائندگی کے خلاف اپنی آئینی درخواست پر انکے وکیل امان اللہ کنرانی کی موجودگی میں وکالت نامے پر دستخط کردیئے ہیں رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی کے مطابق اس سلسلے میں جاوید جبار کی قومی مالیاتی کمیشن میں تقرری کے خلاف ا نکے وکیل ممتاز قانون دان امان اللہ کنرانی بہت جلد عدالت سے رجوع کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں