چین سے تعلقات توڑ سکتے ہیں، ٹرمپ کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے حوالے سے چین پر تنقید کرتے ہوئے بیجنگ سے تعلقات ختم کرنے کی دھمکی دی ہے۔
ٹرمپ نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا ’ہم بہت کچھ کر سکتے ہیں۔ ہم تعلقات منقطع کر سکتے ہیں۔‘

انھوں نے کہا کہ اگر ’آپ سارے تعلقات منقطع کر دیں تو آپ 500 ارب ڈالر بچا سکتے ہیں۔‘یہ امریکہ اور چین کے درمیان دو طرفہ تجارت میں امریکی خسارے کی طرف صاف اشارہ تھا۔

امریکہ کچھ عرصے سے چین پر یہ الزام لگا کر کہ اس نے وبا سے متعلق معلومات کو پوشیدہ رکھا ہے، اس سے معاوضہ لینے کا سوچتا رہا ہے۔ چین نے بار بار ان الزامات کی تردید کی ہے۔

ٹرمپ کی چین مخالف بیان بازی کو کئی افراد نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کی ایک حکمتِ عملی کے حصے کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں