حافظہ آباد،طالبات کی بس ٹرک سے ٹکرا گئی، 15 زخمی

حافظ آباد(انتخاب نیوز)حافظ آباد میں منی کوچ ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 15طالبات زخمی ہو گئیں ۔ ریسکیو حکام کے مطابق حافظ آباد کے نواحی گاﺅں خانپور میں پیش آیا، جہاں طالبات کو لے کر آنے والی منی کوچ کی ٹرک سے ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں 15 سے زائد طالبات زخمی ہوگئیں۔ریسکیو حکام نے کہا کہ ڈرائیور اور ایک طالبہ کی حالت تشویش ناک ہے۔ریسکیو حکام نے کہاکہ زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں