جنوبی افریقہ و بھارت میچ کے دوران میدان میں سانپ گھس آیا

گوہاٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹی 20 میچ کے دوران فیلڈ میں سانپ گھس آیا۔بھارتی اننگز کے ساتویں اوور میں فیلڈ میں سانپ کی موجودگی کا انکشاف ہوا جس کی وجہ سے کھیل کو روکنا پڑا۔گراو¿نڈ اسٹاف ضروری سامان کے ساتھ میدان میں آیا اور سانپ کو پکڑ کر لے گیا، چند منٹ بعد ہی کھیل دوبارہ شروع کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں