پیوٹن کا جوہری ہتھیاروں کا بیانیہ خطرناک ہے،نیٹو سیکریٹری جنرل

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)نیٹو سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ روسی صدر پیوٹن کا جوہری ہتھیاروں کا بیانیہ خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے، جوہری ہتھیاروں کا استعمال روس کے لیے خطرناک نتائج کا حامل ہوگا۔امریکی میڈیا کو انٹرویو میں سیکریٹری جنرل نیٹو کا کہنا تھا کہ لیمان شہر پر یوکرین کا قبضہ یوکرین کی پیش رفت کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لیمان پر قبضے سے ظاہر ہے کہ یوکرینی فوج روسی فوج کو پیچھے دھکیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔سیکریٹری جنرل نیٹو نے کہا کہ یوکرینی علاقوں کو روس میں ضم کرنے کا بہترین جواب یوکرین کی مدد جاری رکھنا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نیٹو کے انفرا اسٹرکچر کے خلاف ارادتاً کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں