امریکا کی ایران میں مظاہرین پر فورسز کے کریک ڈاون پر تنقید
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کی ایران میں مظاہرین پر فورسز کے کریک ڈاون پر تنقید۔ وائٹ ہاو¿س کی پریس سیکرٹری نے پریس بریفنگ کے دوران ایرانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین پر کیے جانے والے کریک ڈاو¿ن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ وائٹ ہاو¿س کی پریس سیکرٹری کیرن جین نے کہا کہ ہمیں سکیورٹی فورسز کی جانب سے ایران میں پرامن مظاہرین اوریونیورسٹی طلبہ پر تشدد اور گرفتاریوں کی رپورٹس پر تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں یونیورسٹی کے طلبہ ایک خاتون کی موت پر درست احتجاج کررہے ہیں جب کہ حالیہ دنوں میں طلبہ پر اس طرح کا کریک ڈاو¿ن نوجوان نسل کو ملک چھوڑنے پر مجبور کرسکتا ہے تاکہ وہ کہیں اور اپنے مستقبل کی تلاش کرسکیں۔ اس موقع پر وائٹ ہاو¿س کی پریس سیکرٹری نے اس کریک ڈاو¿ن کے امریکا ایران جوہری ڈیل پر اثرات کا کوئی اشارہ نہیں دیا۔
Load/Hide Comments


