بلوچستان: آج یوم علیؓ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں آج یوم شہادت حضرت علیؓ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کیخطرات کے پیش نظر بلوچستان شیعہ کانفرنس نے کوئٹہ میں نکالا جانے والا جلوس منسوخ کردیا۔صدر بلوچستان شیعہ کانفرنس داود آغا کا کہنا ہے کہ اس سال یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر نکالے جانے والاجلوس منسوخ کردیا ہے اور امام بارگاہوں میں سماجی فاصلوں کا خیال رکھتے ہوئے عزاداری کی جائے گی۔یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر بلوچستان بھر کی مساجد اور امام بارگاہوں میں محافل کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جہاں علمائے کرام و ذاکرین حضرت علیؓ کی زندگی پر مفصل روشنی ڈالیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں