پارلیمنٹ کی مزید بے حرمتی برداشت نہیں کی جائے گی، شازیہ مری

اسلام آ باد(انتخاب نیوز) وفاقی وزیر برائے محکمہ تخفیف غربت اور سماجی تحفظ شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ مقدس ادارہ ہے اس کی مزید بے حرمتی برداشت نہیں کی جائے گی،عمران خان کی فارن ممنوعہ فنڈنگ ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے ہے۔ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عمران خان نے جمہوریت کو بے توقیر اور ہر ادارے کو تماشا بنایا ہے۔ عمران خان کی فارن ممنوعہ فنڈنگ ملک میں انتشار پھیلانے کے لئے ہے، بے جا لاڈ اٹھانے کی وجہ سے لاڈلے کا دماغ خراب ہو گیا ہے۔ پارلیمنٹ مقدس ادارہ ہے اس کی مزید بے حرمتی برداشت نہیں کی جائے گی، کبھی کہتے ہیں استعفے دیئے ہیں کبھی کہتے ہیں استعفے نہیں دیئے یہ تماشا بند کرو، اگر استعفے نہیں دیئے تو ضمنی انتخابات میں حصہ کیوں لے رہے ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں