جاوید جبا ر کو این ایف سی میں بلوچستان سے نامزد کئے جانے پر بلوچستان سراپا احتجاج ہے،اسلم بھوتانی

کوئٹہ :آزاد رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے کہا ہے کہ جاوید جبا ر کو این ایف سی میں بلوچستان سے نامزد کئے جانے پر بلوچستان سراپا احتجاج ہے اور ان کا تعلق صوبہ بلوچستان سے نہیں ہے حکومت بلوچستان یہ کہہ کر راشن دیا جارہا ہے کہ کس نے کس کو ووٹ دیا ہے اسے راشن دو ان خیالات کااظہار قومی اسمبلی کے اجلاس سے اسلم بھوتانی نے کہا ہے کہ افسوس کہ کورونا سے لڑنے کے بجائے ہم آپس میں لڑ رہے ہیں احساس پروگرام میں بلا تفریق پیسے تقسیم ہو رہے ہیں بلوچستان میں یہ کہہ کر راشن دیا جا رہا ہے کہ کس نے کس کو ووٹ دیا ہے اسے راشن دو بلوچستان حکومت نے مخصوص جماعت کے لوگوں کو پیسادیا ہے کوئٹہ میں ڈاکٹرز پر صوبائی حکومت ڈنڈے برسا رہی ہے دسویں این ایف سی ایوارڈ کی تشکیل پر اعتراض ہے جاوید جبار کواین ایف سی میں بلوچستان سے نامزد کیا گیا ان کاتعلق اس صوبے سے نہیں ہیجاوید جبار کواین ایف سی میں بلوچستان سے نامزد کیے جانے پر صوبہ سراپا احتجاج ہے جاوید جبار کی تقرری پر احتجاج کرتا ہوں، عدالت جائیں گے ٹڈی دل پر قابو نہیں پایا گیا تو یہ کورونا سے زیادہ تباہ کن ہو گی۔


