واشک میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

واشک (انتخاب نیوز) واشک میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ضلع واشک کے علاقے گرائی سے ناگ آتے ہوئے مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد میں سیف اللہ ولد ثناءاللہ ساکن تسپ پنجگور اور طارق اقبال ساکن تریب ضلع واشک شامل ہیں۔ ناگ لیویز نے لاشوں کو آر ایچ سی ہسپتال ناگ منتقل کیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کردی گئیں، پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں