ڈیرہ بگٹی میں قائم محکمہ لائیو اسٹاک سوئی کا دفتر راتوں رات غائب

ڈیرہ بگٹی (انتخاب نیوز) محکمہ لائیو اسٹاک کا سجو کالونی سوئی میں واقع ویٹرنری ہسپتال کی عمارت اچانک غائب ہوگئی جسکا اب نام و نشان تک موجود نہیں۔ سجو کالونی کے رہائیشوں کے مطابق سجو کالونی سوئی میں واقع محکمہ لائیو اسٹاک کا ویٹرنری ہسپتال جو کہ کچھ عرصہ قبل مکمل فنکشنل تھا کچھ ماہ قبل اسے پہلے خستہ حال کہہ کر بند کردیا گیا جس کے بعد اس کا عملہ گھر بیٹھے تنخواہیں لینے لگا، مگر چند دن بعد معلوم نہیں کیا سوچ کر راتوں رات محکمہ لائیو اسٹاک کے عملے نے قابل مرمت عمارت گرا کر چھت کا سامان گارڈر، ٹی آر، اینٹ تک ٹریکٹر میں ڈال کر لے گئے۔ اہل محلہ نے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بات کا از خود نوٹس لیکر ویٹرنری ہسپتال کی دوبارہ تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ سیلاب کے بعد مختلف بیماریوں میں مبتلا تحصیل سوئی کے لاکھوں کے آبادی والے شہر کے غریب افراد کے جانوروں کا فری علاج ممکن ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں