بلوچستان میں لاپتہ افراد کو جعلی مقابلوں میں قتل کرنے کا سلسلہ جاری ہے، نصر اللہ بلوچ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنزکے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے سلسلے میں تیزی آئی ہے، لاپتہ افراد کو جعلی انکاﺅنٹر میں قتل کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں بھی بلوچ کے ساتھ ظلم و زیادتی جاری ہے وہاں پر بہت سے بلوچوں کو قتل کیا گیا ہے، بلوچ مردوں کے ساتھ بلوچ خواتین کو گرفتار اور حبری گمشدگی کا شکار بنایا جارہا ہے، جس کی مذمت کرتے ہیں۔ نصراللہ بلوچ نے کہا کہ ڈیرہ مراد جمالی میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں جعلی انکاﺅنٹر میں لاپتہ افرادکا قتل، جبری گمشدگیوں میں تیزی اور ایران میں بلوچ قوم پر ڈھائے گئے مظالم اور خواتین کی گرفتاری و جبری گمشدگی کےخلاف 12 اکتوبر بروز بدھ شام 3 بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا جائے گا، تمام سیاسی و طلباءتنظمیں اور انسانی حقوق سمیت تمام طبقہ فکر کے لوگ احتجاج میں اپنی شرکت کو یقینی بنا کر بلوچ قوم کے ساتھ ہونے والے مظالم پر آواز اٹھائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں