احتساب عدالتوں سے نیب کو واپس کئے گئے کیسز بند نہیں ہونگے

لاہور:نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد درجنوں کیسز نیب کو واپس کردیئے گئے تاہم اب اس حوالے سے بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے اور احتساب عدالتوں سے نیب کو واپس کئے گئے کیسز بند نہیں ہوں گے۔ایک رپورٹ کے مطابق نیب کو واپس بھیجے گئے کیسز پر کارروائی آگے بڑھانے کے لئے محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب تیار ہو گیا ہے اور ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے قومی احتساب بیورو کو خط بھی لکھ دیا ہے۔ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے نیب کو خط میں کہا ہے کہ صوبائی سطح پر محکمہ انٹی کرپشن عوامی مفاد کا محافظ ہے، عدالتوں سے واپس ہوئے کیسز کا ریکارڈ اور شواہد ہمیں فراہم کئے جائیں۔خط میں ڈی جی اینٹی کرپشن نے کہا ہے کہ نیب راولپنڈی، ملتان اور لاہور کے کیسز کا ریکارڈ ہمیں فراہم کیا جائے، اور 50 کروڑ سے کم مالیت کی کرپشن، آمدن سے زائد اثاثوں کے کیسز اینٹی کرپشن کو بھیجے جائیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ اختیارات کے غلط استعمال کے عدالتوں سے واپس کیسز بھی بھجوائے جائیں، جبکہ عوام سے فراڈ کے کیس بھی 100سے کم شکایات ہونے پر ہمیں منتقل کئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں