بلاول بھٹو زرداری کا میر مہراللہ مینگل کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل سے ان کے چچا میر مہراللہ مینگل کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مینگل خاندان کے غم میںبرابر یک ہیں ۔ بلاول بھٹو زرداری نے سردار اختر مینگل کے نام تعزیتی پیغام میں سردار اختر جان مینگل سے ان کے چچا میر مہر اللہ مینگل کے انتقال افسوس و دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ وہ مینگل خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہے ۔ انہوںنے کہا ہے کہ مرحوم مہر اللہ مینگل متحرک سیاسی شخصیت کے مالک تھے، ان کی سیاسی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میںجگہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں