قلعہ سیف اللہ، ٹریفک حادثے میں خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

قلعہ سیف اللہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں ٹریفک حادثے میں 2خواتین سمیت 4افراد جاںبحق ہوگئے ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روزکوئٹہ نیشنل ہائی وے قلعہ سیف اللہ کے حدود تنگہ کے مقام پر دو گاڑیوں میں ایکسیڈنٹ کے نتیجے میں دوخاتون سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے جاں بحق افراد کو سول ہسپتال ژوب منتقل کردیاگیا۔جاں بحق افراد میں عبداللہ شاہ حریفال ان کی اہلیہ ایک پوتا اور ایک پوتی شامل ھیں جن کا تعلق ژوب سے ایک ہی خاندان سے ھے جبکہ ایک زخمی ںچے کو ژوب سے ڈی آئی خان منتقل کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں