پاک ایران پر واقع چالیس ہزار آبادی پر مشتمل علاقے ماشکیل یوٹیلیٹی اسٹورسے محروم


ماشکیل:ضلع واشک کا سب سے بڑا تحصیل ماشکیل جو کہ زندگی کے تمام تر انسانی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں اسی طرح پاک ایران پر واقع چالیس ہزار آبادی پر مشتمل علاقے ماشکیل اس دور میں بھی یوٹیلٹی اسٹور سے محروم ہے یوٹیلٹی اسٹور نہ ہونے کی وجہ سے آسمان سے باتیں کرنے والی اور کمر توڑ مہنگائی نے غریب عوام کو مفلوج کر رکھ دی ہے آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے لوگوں کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے علاقے کے سماجی حلقوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ سرحدی علاقے ماشکیل میں ایک یوٹیلٹی اسٹور دی جائے تاکہ غریب عوام کو ریلیف ملا سکیں۔
Load/Hide Comments