خضدار باغبانہ میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ، عوام غیر محفوظ

خضدار (انتخاب نیوز) خضدار کے زرعی علاقہ باغبانہ میں چوروں رہزنوں نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے لوگوں کے جان و مال تک محفوظ نہیں دن دہاڑے لوگوں کی موٹرسائیکل نقدی موبائل اسلحہ کے زور پر چھینے جاتے ہیں علاقہ کے معتبرین کا چیف آف جھالاوان ڈپٹی کمشنر خضدار سے نوٹس لینے کی اپیل باغبانہ لیویز انتظامیہ کو ٹرانسفر کرنے کا مطالبہ باغبانہ کے قبائلی راہنماں میر ذاکر علی باجوئی سردار صلاح الدین نتھوانی میر سیف اللہ حافظ محمد فاروق چھانگا عبدالمالک باجوئی بلدیاتی نمائندوں عبدالرزاق باجوئی سمیع اللہ موسیانی غلام نبی محمد یونس باجوئی علی اکبر زہری محمد وارث باجوئی نزیر احمد زہری عبدالجبار زہری ثنا اللہ محمد عالم استاداللہ بخش باجوئی و دیگر نے خضدار پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خضدار کے سب تحصیل باغبانہ ایک پرامن زرعی علاقہ ہے لوگ انتہائی محنت کش ہیں لیکن کچھ عرصہ سے چندشرپسند عناصر سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت علاقہ کے امن کو خراب کررہے ہیں باغبانہ لیویز انتظامیہ ان کے سامنے بے بس دکھائی دیتی ہیں باغبانہ میں رہزنوں و چوروں کا ایک گروہ قائم ہوا ہے جس سے یہاں کے شریف و کاروباری لوگوں کے جان ومال محفوظ نہیں آئے روز دن دہاڑے لیویز چوکی کے سامنے لوگوں کے موٹر سائیکل نقدی و قیمتی سامان اسلحہ کی زور پر چھینے جاتے ہیں اب لوگ دن کو بھی سفر کرتے ہوئے اپنے کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں ہم علاقہ کے لوگ چیف آف جھالاوان سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی سے اپیل کرتے ہیکہ وہ باغبانہ کے روائیتی امن کو بحال کرنے میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ جب کوئی چوری کی واردات ہوتی ہیں واقعہ کی اطلاع متعلقہ لیویز تھانہ کو دی جاتی ہے تو لیویز عملہ ملزمان کا پیچھا کرنے کے لئے مختلف قسم کے مطالبات کرتی ہیں اس مسئلے کا بھی نوٹس لیا جائے میر زاکر علی باجوئی اوردیگر قبائلی عماہدین کا کہناتھا باغبانہ چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری کا حلقہ انتخاب ہے اور یہاں کے زیادہ تر لوگ نواب ثنا اللہ خان زہری کے سپورٹر ہیں ہم چیف آف جھالاوان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان چوری چکاری رہزنی کی وارداتوں کا نوٹس لیں اور انتظامیہ کو ہدایات جاری کریں کہ یہاں باغبانہ میں امن وامان کو کنٹرول کرنے اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ اگر ضلعی انتظامیہ ہمارے مطالبات پر غور نہیں کرے گی،چوری چکاری اور رہزنی کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے عملی اقدامات نہیں اٹھائی تو ہم مزید ریلیوں کا انعقاد کر کے احتجاجا دھرنا دئینگے قبل ازیں باغبانہ کے مختلف علاقوں باجوئی،محمودانی،نوتانی،نتھوانی،محمد خانی،بھٹ،بھٹار،کنڈوزئی،چککواور گردنواح میں تسلسل کے ساتھ چوری،ڈکیتی،رہزنی کی وارداتوں کے خلاف قومی شاہراہ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی مختلف شاہراوں سے ہوتی ہوئی خضدار پریس کلب کے سامنے ختم ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں