بلوچستان فزیو تھراپسٹ کا مطالبا ت کے حق میں کوئٹہ ریڈزون میں دھرنا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبا ت کے حق میں کوئٹہ کے ریڈزون میں دھرنا ے دیا،ایسوسی ایشن کے اراکین کا مطالبہ ہے کہ صوبے کے پانچ سو سے زائد بے روزگار فزیو تھراپسٹ کو ملازمت دی جائے۔ بلوچستان فزیو تھراپی ایسوسی ایشن کے اراکین کی بڑی تعداد نے اپنے مطالبا ت کے حق میں ریڈ زون میں دھرنا دے دیا۔ دھرنے کے باعث فیاض سنبل چوک کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا کی وجہ سے شہر کے وسطی علاقے میں ٹریفک کی روانی بڑی طرح متاثر ہوئی جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامناکرنا پڑا بلوچستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن کا مطالبہ ہے کہ صوبے میں 5 سو سے زائد بے روز گار فزیو تھراپسٹ کو ملازمتیں دی جائیں، صوبے کے تمام ڈی ایچ کیوز اور ٹیچنگ اسپتالوں میں اسامیاں تخلیق اور ڈی پی ٹی ہاﺅس آفیسرز کیلئے پیڈ جاب کا اجراءکیا۔
Load/Hide Comments


