کوئٹہ، پابندی کی خلاف ورزی پر بلوچستان شیعہ کانفرنس کے رہنماؤں سمیت 750نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج


کوئٹہ :کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں یوم علی کے جلوس پر حکومت کی جانب سے مکمل طورپر پابندی عائد کی گئی تھی تاہم حکومتی احکامات کی پاسداری نہ کرنے اوردفعہ 144 کی خلاف ورزی پر بروری پولیس تھانہ نے بلوچستان شیعہ کانفرنس کے عہدیداروں سمیت 750 نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ایف آئی آر میں 269-109-511-325-149-147-291-188 کے تحت دفعات درج کی گئی ہیں مقدمہ میں نامزد افراد نے جلوس پر پابندی کے باوجود ہزارہ ٹاؤن سے یوم علی کا جلوس نکلا ایف آئی آر کے مطابق عاشق حسین‘ اصغر‘ علی جان‘ امتیاز‘ سجاد‘ کاظم‘ امان‘ سید عباس‘ بھیا‘ فیض محمد‘ سکندر‘ سجاد حسین‘ جعفرحسین‘ گل علی‘ اعجاز سمیت 750 نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے نامعلوم افراد کی شناخت سی سی ٹی وی کیمرہ کے ذریعے کی جائے گی۔
Load/Hide Comments