کوہ نور پہننا کوئین کیملا کیلئے بدقسمتی کا باعث بن سکتا ہے، شاہی مبصر

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) شاہی مبصر نے کوئین کیملا کو شاہی محل میں موجود 40 ٹیاراز میں کسی ایک تاج کا انتخاب کرتے ہوئے کوہِ نور والا ٹیارا پہننے سے خبردار کیا ہے۔شاہی مبصر انجیلا لیون نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیملا کو کوہِ نور والا تاج پہننے سے خبردار کرتے ہوئے لکھا کہکوہِ نور ہیرا کوئین کیملا کے لیے بد قسمتی کا باعث بن سکتا ہے اور بھارت کی جانب سے اس کی واپسی کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے تو یہ تاج پہننا کوئی اور مسئلہ بھی پیدا کرسکتا ہے۔انہوں نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہکنگ چارلس چاہتے ہیں کہ ان کی دادی کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے کیملا تاجپوشی کے موقع پر یہ تاج پہنیں لیکن کیا شاہی محل میں موجود 40 ٹیاراز میں سے کسی ٹیارا کا انتخاب کرنے سے پریشانی کم ہوجائے گی؟۔ ایک اور شاہی مبصر مارلین کوئینگ نے لیون کی تشویش کو دور کرتے ہوئے لکھا کہٹیاراز اور ایک تاج دو الگ الگ چیزیں ہیں۔ ملکہ شارلٹ کے بعد سے ہر ملکہ نے اپنا الگ تاج بنوایا ہے۔انجیلا لیون پر تنقید کرتے ہوئےکوئینگ نے لکھاکہ آپ شاہی زندگی کے بارے میں لکھتی ہیں اور آپ کو یہ بات نہیں معلوم۔

اپنا تبصرہ بھیجیں