آرمی چیف کا ایل او سی کے نزدیکی نوسیری سیکٹر میں فرنٹ لائن دستوں کا دورہ
راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہفتے کے روز لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیکی نوسیری سیکٹر میں فرنٹ لائن دستوں کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو ایل او سی پر تازہ ترین آپریشنل صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ افسران اور جوانوں کے ساتھ بات چیت کے دوران آرمی چیف نے مسلسل چوکسی اور آپریشنل تیاریوں کے لیے ان کی تعریف کی۔ قبل ازیں ایل او سی پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
Load/Hide Comments


