جوبائیڈن کاپاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق بیان اندرونی معاملات میں مداخلت و بلیک میلنگ ہے، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر ( ر) امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ امریکی صدرجوبائیڈن کاپاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق بیان خودمختار ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت و بلیک میلنگ کاحربہ،ہمار ے د±شمن بھارت کال±قمہ ہے ۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ ھم نے آزادی اس کے آقاءGBسے اللہ تعالی کی مددعوام کی طاقت سے چھینی ہے اس کادفاع بھی جانتے ہیں روکھی سوکھی کھائینگے ایٹم بم بچائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ معیشت تو جاپان کی د±نیا میں سب سے اچھی ہے مگرخوداری و خود مختاری امریکہ کے سامنے پالتو بلی کی طرح ہے شکر ہے نیوکلر پروگرام کی وجہ سے ہم د±شمن کی نگاہوں میں کانٹا دوست کےلئے سر مہ ہیں ورنہ بھارت کے پڑوسیوں کا انجام بھوٹان و نیپال و سری لنکا،بنگلہ دیش و مالدیپ کے گھروں کے دروازے ہی نہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں