برطانوی وزیر خزانہ نے منی بجٹ میں ٹیکس کٹوتیوں کے تمام منصوبے ختم کردیئے

لندن(صباح نیوز) برطانیہ میں نئے وزیر خزانہ جیریمی ہنٹ نے نئے اقدامات اٹھائے ہوئے منی بجٹ میں ٹیکس کٹوتیوں کے تمام منصوبے ختم کردیئے، نئے اقدامات سے حکومت کو 32 بلین پاﺅنڈ ملیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جیریمی ہنٹ نے منی بجٹ میں ٹیکس کٹوتیوں کے تقریبا تمام منصوبے ختم کردیے جس کے بعد ٹیکس کی 20 فیصد شرح برقرار رہے گی۔نئے وزیر خزانہ نے انرجی پرائز گارنٹی اسکیم کا دورانیہ بھی محدود کرنے کا اعلان کیا جس کے مطابق اسکیم اب 2برس کی بجائے صرف آئندہ برس اپریل تک چلے گی۔ نئے اقدامات کے پیش نظر برطانیہ آنے والے غیر ملکیوں کے لیے وی اے ٹی فری شاپنگ کا منصوبہ بھی ختم کردیا گیا ہے،الکوحل پر ڈیوٹی منجمند کرنے کا فیصلہ بھی واپس لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے اقدامات سے حکومت کو 32 بلین پاﺅنڈ ملیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں