پی ٹی آئی کی اسلام آباد پر چڑھائی سے بلیک میل نہیں ہوں گے: خواجہ آصف
اسلام آباد(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی اسلام آباد پر چڑھائی سے بلیک میل کرنا چاہتی ہے تو بلیک میل نہیں ہوں گے۔نجی ٹی کے پروگرام‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، عمران خان نے اپنے ساتھیوں کو آسرا دینے کیلئے مذاکرات کی بات کی ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا پروسیس اگلے پانچ سات دنوں میں شروع ہونے کا امکان ہے۔
Load/Hide Comments


