ایم کیو ایم کا ٹائی ٹینک ڈوب گیا ہے: فاروق ستار

(ویب ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ڈوبے ہوئے ٹائی ٹینک کو نکالنا تقریباً ناممکن ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ وہ چار سال سے جس بیانیے پر بات کر رہے ہیں، اُس بیانیے کے بغیر ایم کیو ایم کا جو ٹائی ٹینک ڈوب گیا ہے، اس کو سمندر سے باہر نکالنا تقریباً ناممکن ہے۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ لگ رہا ہے کسی سرجن نے ان کے ساتھیوں کا آپریشن کیا ہے اور بینائی بحال کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں